ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں زیورات کی دکان لوٹنے والی ٹولی پکڑی گئی؛ زیورات مالکان کو احتیاط برتنے پولیس کمشنر کی تاکید

بنگلور میں زیورات کی دکان لوٹنے والی ٹولی پکڑی گئی؛ زیورات مالکان کو احتیاط برتنے پولیس کمشنر کی تاکید

Sat, 29 Jul 2017 01:31:24    S.O. News Service

بنگلورو۔28؍ جولائی(ایس او  نیوز) شہر میں بارہ زیورات کی دکانوں میں چوری کی وارداتوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے شہر کے پولیس کمشنر پروین سود نے زیورات کے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی حفاظت کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہال ہی میں بمن ہلی میں ایک دکان سے متصل مکان کرایہ پر لے کر اس کی دیوار توڑنے کے بعد زیورات کی دکان سے دو کلو سونا ، 20کلو چاندی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والی گینگ کو اشیاء سمیت پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ شہر کے مہالکشمی پورہ کے بدھوار پیٹ علاقہ میں موجود زیورات کی دکان پون جیولرس میں دیوار توڑ کر ملزمین نے یہ زیورات چرائے تھے، اس سلسلے میں پولیس نے پردیپ27؍ چندرا کانت شنڈے35 اور جھارکھنڈ کے گورنگ منٹل کو گرفتار کرلیاہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اس ٹولی میں ملوث مزید تین ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایاکہ ان ملزمین کی تلاش اور گرفتاری کے دوران مقامی پولیس نے جانچ کے بعد یہ پتہ لگایا کہ ملزمین نے 70لاکھ روپے مالیت کا دو کلوسونا ، 20کلو چاندی وغیرہ ان لوگوں نے تبیلے میں چھپا رکھاتھا۔اس کے کلیدی ملزم پرفول چندراکانت شنڈے ایک آٹو ڈرائیور تھا اور ممبئی میں ڈانس بار میں کام کرنے والی رقاصاؤں اور گلوکاراؤں کو لایا لے جایا کرتا تھا، وہاں اس نے قرضے میں دو فلاٹ خریدے اس قرضے کی ادائیگی کیلئے دو ماہ قبل وہ بنگلور آیا اور بلیکل ہلی کے سناء مارکیٹ کے پاس مکان کرایہ پر لیا۔اس سے متصل پون جیولرس تھا، اپنے قرضہ کی ادائیگی کیلئے اس نے پون جیولرس کولوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اپنے دو ساتھیوں کو ساتھ لے کر اس نے تین چار دن تک دیوار کی کھدائی کی اور 29 جون کی رات دیوار توڑ کر شوروم میں گھس آیا اور وہاں سے اس نے لوہے کی تجوری توڑ کر دکان کے تمام مال لوٹ لئے اور خود مہاراشٹرا فرار ہوگیا اور ساتھیوں کو جھاڑکھنڈ بھیج دیا۔ مسروقہ زیورات پردیپ نے کولا پور کے ایک مکان میں چھپاکر رکھے تھے اور بعد میں اسے آپس میں تقسیم کرلینے کا منصوبہ بنایا تاہم اس سلسلے میں بمن ہلی پولیس تھانہ میں دکان مالک نے شکایت درج کرائی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے بمن ہلی تھانہ کے انسپکٹر راجیش کی قیادت میں تحقیقات شروع کی گئیں۔ دستیاب سی سی ٹی وی مناظر کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے یہ ٹیم پہلے کولا پور ، سانگلی ، پانڈوا پور، مغربی بنگال کے مالدا ، فرخ آباد ، جھارکھنڈ کے رادھا نگر، بیگم گنج ، صاحب گنج اور دیگر مقامات پر مہم چلاتے ہوئے تینوں ملزمین کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس کیس میں دیگر ملزمین کو عدالت نے شبہ کی بنیاد پر رہا کردیا ہے۔ 


Share: